9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:58
ایم کیو ایم کا وفد آج صدر زرداری سے ملاقات کرے گا
اے آر وائی - صدر آصف زرداری سے ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیو ایم کا وفد آج ملاقات کرے گا جس میں نئے صوبوں اور سینیٹ انتخابات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق بلاول ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں سندھ میں بلدیاتی نظام پر دونوں جماعتوں کے درمیان جاری مذاکرات اور اتحادیوں کے درمیان حکومتی امور پر بھی غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سینیٹ انتخابات میں دونوں جماعتوں کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور نئے صوبوں کے قیام سے متعلق ایم کیو ایم کا مطالبہ بھی زیر بحث آئے گا ۔