9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:7
ایف آئی اے سے تین فرانزک ماہرین فارغ
اے آر وائی - فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے تین فرانزک ماہرین کو نکال دیا ہے۔ تینوں ماہرین کنٹریکٹ کی بنیاد پر ملازم تھے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گذشتہ پانچ سال سے کنٹریکٹ پرکام کرنے والے فرانزک ماہرین عبد الغفار،سرفراز چودھری اور عرفان قریشی کو بغیر کسی شو کاز نوٹس اور کنٹریکٹ ختم نہ ہونے کے باوجود ملازمت سے نکال دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں فرانزک ماہرین گریڈ اٹھارہ کے ملازمین تھے۔ انہوں نے کئی اہم کیسوں میں معاونت فراہم کی تھی جبکہ مونس الہٰی کیس میں بھی یہ تینوں افسران سابق ڈی جی طارق کھوسہ اور ظفر قریشی کے معاون تھے۔