تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 21:9

وزیر اعظم نے پشاور سانحے پرتمام قومی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا

جیو نیوز - پشاور.....وزیر اعظم میاں نوا زشریف نے پشاور میں اسکول حملے کے سانحے پر تمام قومی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا ہے،نوا زشریف نے اس سلسلے میں اسحاق ڈار اور پر ویز رشید کو ذمہ دارئیاں سونپ دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق کل بلائے جانے والا اجلاس گورنر ہائوس پشاور میں منعقد ہو گا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جب تک ملک کو دہشتگردی سے پاک نہیں کردیتے، جدوجہد جاری رہے گی۔وزیر اعظم نے پر ویز رشید اور اسحاق ڈار کو تمام قومی جماعتوں سے رابطے کی بھی ہدایت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.