تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 21:25

دہشتگرد صرف پاکستان کے ہی نہیں انسانیت کے بھی دشمن ہیں، آرمی چیف

جیو نیوز - پشاور......... آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ حملے سے ثابت ہوا کہ دہشتگرد صرف پاکستان کے ہی نہیں انسانیت کے بھی دشمن ہیں، اسکول پر حملے سے دہشتگردوں کے عزائم سامنے آگئے، دہشتگردوں نے قوم کے دل پر حملہ کیا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ انٹیلی جنس اطلاعات پر متعدد کارروائیاں کی گئی ہیں، خیبرایجنسی میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پرآج 10 فضائی حملے کیے گئے ، انتہائی افسوسناک صورتحال ہے لیکن ہمارے عزم کو نیا حوصلہ ملا ہے، وحشی درندوں اور انکے سہولت کاروں کے خاتمے تک ان کا پیچھا کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.