تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 23:18

پشاور اسکول حملےمیں 132بچے، 9اسٹاف ممبر شہید ہوئے:عاصم باجوہ

جیو نیوز - اسلام آباد ........ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، آرمی پبلک اسکول میںہونے والے دہشت گرد حملے میں 132بچےاور 9اسٹاف ممبر شہید ہوئے،حملے میں 121بچوں اور 3اسٹاف ممبرز سمیت 124افراد زخمی ہوئے جبکہ کارروائی کے دوران ایس ایس جی کے2افسران سمیت7جوان بھی زخمی ہوئے،مارے گئے دہشت گردوں کی تصویریں میڈیا کو جاری کری گئی ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آرعاصم سلیم باجوہ نے پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشت گرد حملوں میںاسکول کے طلبہ سمیت 141افراد کی شہادت کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے آپریشن ختم ہونے کا اعلان کیا۔ عاصم سلیم باجوہ نے مزید بتایا کہ ایس ایس جی آپریشن میں ایک دہشت گرد آڈیٹوریم کے باہر جانے والے دروازے پر مارا گیا، باقی 6دہشت گردوں کو انتظامی بلاک میں مارا گیا،ایس ایس جی نےکھڑکیوں سے 3دہشت گردوں کو مارا، جبکہباقی 3دہشت گردوں کو اندر جاکر ہلاک کیا،تمام ساتوں دہشت گردوں نے خودکش جیکٹ پہنی ہوئی تھی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بچوں کو بے دردی سے مارا گیا ہے۔ عاصم باجوہ نے بتایا کہ ہم جان چکے ہیں کہ کن دہشت گردوں نے حملہ کیا، دہشت گرد کہاں سے ہدایات لے رہے تھے یہ بھی پتا چل چکا ہے،شہید بچوں کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ درندے انسان، پاکستان اور مسلمان دشمن ہیں،یہ امیدبھی نہیں کرسکتے کہ پاکستان کا کوئی شہری یا پارٹی ایسے دہشت گردوں کو اپنا بچہ کہہ سکے،اگر دہشت گردوں کو کوئی اپنا بچہ کہہ رہا ہے تو سیاسی ایوان، قوم اورہم سب مل کر فیصلہ کریں گے، میڈیا پر صبح سے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے بیانات دیکھے، آپریشن ضرب عضب شروع ہونے سے پہلے کہہ رہا ہوں کہ تحریک طالبان کی قیادت سرحد پار تھی، پشاور سانحہ پوری قوم کو جاگنے کیلئے کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کراچی سے کالعدم تحریک طالبان کے 15دہشت گرد پکڑے، دہشت گردوں کے سہولت کار اور حمایتیوں کے خلاف کارروائی پر ہی آپریشن مکمل ہوگا، افغانستان میں نئی حکومت آئی ہے، ان کےساتھ رابطے ہیں،دہشت گردوں کی قومیت کے بارے میں ابھی نہیں بتاسکتے، آپریشنل وجوہات کی بنا پر مزید تفصیلات نہیں بتا سکتے، اطلاعات ہیں کہ دہشت گرد عربی زبان بول رہے تھے، یہ درندے دہشت گرد جو خود کو مسلمان کہتے ہیں یہ انسان بھی نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نےجگہ کودیکھابھی ہوگااورکسی نےمعلومات بھی دی ہوگی، دہشت گردوں نے کسی کو یرغمال نہیں بنایا، موجود افراد کو مارنا شروع کر دیا،اگردہشت گرد یرغمال بنانےآتےتوکچھ مطالبات رکھتے، دہشت گردوں کا مقصد صرف مارنا تھا،دہشت گردوں کےپاس کئی دن کااسلحہ اورراشن بھی تھا،دہشت گردوں کےپاس اسلحہ اورراشن اتناکیوں تھا، کچھ دن بعد واضح ہوگا۔ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ آرمی چیف خود پشاورمیں تھے اور ایس ایس جی کو بھیجا، دہشت گرد اسکول کے پیچھے سے داخل ہوئے اور آڈیٹوریم میں گھسے،آڈیٹوریم میں دہشت گردوں نے فائرنگ کی تو بچے بھاگے، دہشت گردوں نے بچوں کو آڈیٹوریم کے دروازوں پر اجتماعی طور پر مارا،ایس ایس جی جلد دہشت گردوں کو ختم نہ کرتے تو ان کے ارادے زیادہ خطرناک تھے، کوئیک رسپانس ٹیم 10سے 15منٹ پرموقع پرپہنچ گئی تھی جس نے 960بچوں اور اسٹاف ممبران کو ریسکیو کیا ،ایس ایس جی نےمغرب تک آپریشن مکمل کیا،آرمی پبلک اسکول کوکلیئرکرکےانتظامیہ کےحوالےکردیاگیا ہے۔عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف ہر شخص کو اپنی ذمےداری نبھانی ہے،ہر شہری اپنا فرض ادا کرے اور جو بھی اطلاع ہو فوری طور پر دے،دہشت گردوں کو شکست دینی ہے، ان کے خلاف کارروائی کرنی ہے،دہشت گردمنصوبہ بندی کےبعدآرمی پبلک اسکول میں داخل ہوئے،دہشت گردوں سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتاسکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.