تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 23:51

سانحہ پشاور: تاجر وں کاآج بازار بندرکھنے،پاکستان بارکونسل کاہڑتال کا اعلان

جیو نیوز - پشاور..... سانحہ پشاور پر ملک بھرمیں 3روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔یوم سوگ کےدوران قومی پرچم سرنگوں رہےگا ۔دفتر خارجہ کے مطابق تمام پاکستانی سفارتخانوں اورہائی کمیشنزمیں قومی پرچم سرنگوں رہےگا۔جبکہ خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری اسکو ل،کالج اور یونیورسٹیاں آج بند رہیں گی ۔ ادھر تاجروں کی جانب سے ملک بھر میں بازار بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پاکستان بار کونسل نے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔سندھ بھرمیں اسکولز اورکالجز معمول کےمطابق کھلیں گے، وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ اسکولوں میں شہداکےلیےفاتحہ خوانی کرائی جائے گی تاہم جامعہ کراچی میں آج ہونےوالےتمام پرچےملتوی کردیئے گئے ہیں۔سانحہ پشاورپرگلگت بلتستان حکومت نے بھی تین روزہ سوگ کااعلان کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.