تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 0:56

دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے ،قمر زمان کائرہ

جیو نیوز - پشاور..... سابق وفاقی وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے ،مسلح افواج قوم کے لئے قربانیاں دے رہی ہیں۔سابق وفاقی وزیر قمرزمان کائرہ پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زخمی بچوں کی عیادت کے بعدمیڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پشاور میں زخمی بچوں کی عیادت کے لئے آئے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے ۔ قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ختم کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر بیٹھنا ہوگا اور اس کے سدباب کےلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا چاہئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.