تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 1:12

دہشتگردی کا ہر محاذ پر بھرپور مقابلہ کیا جائیگا، وزیر اعظم

جیو نیوز - پشاور........ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا ہر محاذ پر بھرپور مقابلہ کیا جائے گا، آپریشن ضرب عضب دہشتگردی کے خلاف کیاگیا، جو تمام دہشتگردوں کے خلاف تھا، افغانستان کی نئی حکومت کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اتفاق کیا گیا، ہم پاکستان ، افغانستان سمیت پورے خطے میں امن چاہتے ہیں، کسی بھی قیمت پر اپنی سرزمین دوسروں کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ پشاور میں قومی سیاسی جماعتوں کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسے سانحہ کی مثال نہیں ملتی، اس سانحے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ہم سب کے جذبات مجروح ہوئے، دہشتگردی کا ہر محاذ پر بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں سیاسی اختلافات ایک طرف رکھ کر پشاورسانحہ پر گفتگو کی گئی ہے، اجلاس میں کئی اہم متفقہ فیصلے کیے گئے ہیں، اجلاس سانحہ پشاور پر غم و غصے کا اظہار کرتا ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ ہماری جنگ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل تیار کرکے اس پر عملدرآمد کیا جائے، اچھے اور برے طالبان کی کوئی تمیزروا نہیں رکھی جائے گی،مکمل عزم اور یکسوئی سے یہ جنگ دہشتگردوں کے خاتمے تک جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، دہشتگردی کے خلاف متفقہ لائحہ عمل کی حکومتی پیشکش خوش آئند ہے، وزیرداخلہ کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی نیشنل پلان آف ایکشن تیار کرے گی، ہر پارلیمانی جماعت کا ایک نمائندہ اور افواج کے نمائندے کمیٹی میں شامل ہونگے، کمیٹی ایک ہفتے میں پلان آف ایکشن تیار کرکے قومی قیادت کے سامنے پیش کرے گی، حکومت فوجی قیادت سے مشاورت کے بعد یہ پلان قوم کے سامنے پیش کرے گی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کے نتائج نہایت حوصلہ افزا ہیں، آپریشن ضرب عضب سے دہشتگردوں کے نیٹ ورک، ان کے ٹھکانوں کو نقصان پہنچا، بہت سے دہشتگرد افغانستان بھاگ گئے ہیں، انکا بھی پیچھا کیا جارہا ہے، انٹیلی جنس نیٹ ورک کومزید مضبوط بنانے کا منصوبہ اس میں موجود ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان سمیت دیگر قائدین کا اجلاس میں شرکت پر مشکور ہوں، جوڈیشل کمیشن کیلئے ازخود خط لکھا دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.