تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 1:28

وزیراعظم کاعمران خان کا دھرناختم کرنےکےاعلان کاخیرمقدم

جیو نیوز - اسلام آباد..........وزیراعظم نوازشریف نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسلام آباد میں دھرنا ختم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے اس اقدام سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو تقویت ملے گی،دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم جنگ لڑے گی اورجیتے گی، ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنےکیلئے ایک ہونے کا اعلان خوش آئند ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ انتخابات کے متعلق عمران خان کے تحفظات کا ازالہ کیا جائے گا،خان صاحب سے کہتا ہوں کہ اسمبلی میں تشریف لائیں اور عوامی مینڈیٹ کے مطابق اپنا بھرپور کردارادا کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.