24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 1:44
لیاقت بلوچ کا فہمیدہ مرزا کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
جیو نیوز - کراچی..........جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کی رہائش گاہ جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے مرحومہ کی مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن، جنرل سیکریٹری عبد الوہاب اور سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری بھی موجو د تھے۔