24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 7:25
خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں 5اعشاریہ 2شدت کا زلزلہ
جیو نیوز - پشاور ........پشاور، سوات، بٹ گرام ،دیربالا سمیت خیبرپختونخوا اور راول پنڈی اور اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شام 5 بج کر 14 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5اعشاریہ 2ریکارڈ کی گئی ہے جس کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان میں تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 100کلو میٹر تھی۔زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہی لوگ گھروں اور دفاتر سے کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ لوگوں میں اس حوالے سے خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ زلزلے کے جھٹکوں سے کسی قسم کے نقصان کی تاحال اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔