24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 7:40
ممبئی حملہ کیس، ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت اور رہائی کا حکم
جیو نیوز - اسلام آباد .........اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کوپانچ پانچ لاکھ روپے کےضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔ ملزم کی جانب سے رضوان عباسی ایڈووکیٹ نے دلائل دیے جبکہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر چودھری اظہر نے درخواست کی مخالفت میں دلائل دیے۔ ذکی الرحمان لکھوی کو فروری 2009ء میں گرفتار کیا گیا تھاجبکہ 25 نومبر 2009ء کو ان پر دیگر چھ ملزمان کے ساتھ فرد جرم عائد کی گئی ۔