24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 8:22
تاتاریوں کے بعد ایسا ظلم کبھی نہیں ہوا، سراج الحق
جیو نیوز - راولپنڈی.........جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ تاتاریوں کے بعد ایسا ظلم کبھی نہیں ہوا جیسا پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں کیا گیا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ اس واقعے نے ملک کو ہلاکر رکھ دیا ہے، ٹیکس دینے والے شہریوں کا تحفظ حکومت کی ذمے داری ہے۔ سراج الحق نے جمعے کویوم دعاکے طور پر منانے کا اعلان کیا۔راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ سانحہ پشاور پر انسان تو کیا درندے بھی شرما جائیں،لوگ جنازوں پر پھول چڑھاتے ہیں ہم نے پھولوں کا جنازہ پڑھا،اس قیامت پرساری قوم افسردہ ہے۔