24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 8:38
انسداد دہشت گردی کمیٹی کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب
جیو نیوز - اسلام آباد.........دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایکشن پلان بنانا ہے،، پارلیمانی کمیٹی کے ارکان آج سر جوڑ کے بیٹھیں گے،پشاورمیں ہونےوالی آل پارٹیز کانفرنس کے اعلان کے مطابق انسداد دہشت گردی پارلیمانی کمیٹی میں نمائندگی کے لیے پارلیمانی جماعتوں نے نام دینا شروع کردیے ہیں ۔ پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کریں گے۔سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنےو الے اداروں کے حکام بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔کمیٹی کا پہلا اجلاس جمعہ کی سہ پہر چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا گیا ہے جس میں انسداد دہشت گردی سے متعلق ایکشن پلان کی تیاری کے لیے مختلف تجاویز اور سفارشات پرغورکیاجائےگا۔ کمیٹی ایک ہفتے میں انسداد دہشت گردی ایکشن پلان تیار کرکےوزیراعظم کوپیش کرےگی ۔