24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 8:38
کراچی : مشرف کالونی میں رینجرز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک
جیو نیوز - کراچی ......کراچی کے علاقے مشرف کالونی میں رینجرز کی کالعدم تنظیموں کے کارکنان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے ۔ترجمان رینجرز کے مطابق مشرف کالونی میں کالعدم تنظیموں کے کارکنان کی اطلاع پر رینجرز کا ٹارگیٹڈ آپریشن کیا گیا ۔آپریشن کے دوران رینجرز اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ملزمان کی جانب سے پھینکے گئے ہینڈ گرینیڈ سے ایک رینجرز اہلکار زخمی ہوا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق مارئے گئے۔ ملزمان میں سے ایک ملزم کی شناخت عابد مچھڑ کے نام سے ہو ئی ہے ۔عابد مچھڑ بم بنا نے کا ماہر تھااور کراچی میں ہو نے والے بم دھماکوں میں ملوث تھا۔مارے جانے والے ملزمان کے قبضے سے 4 ایس ایم جی سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہواہے۔