24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 8:38
سوات چترال اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
جیو نیوز - سوات.......خیبرپختونخوا میں سوات چترال اور گردونواح کےعلاقوں میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے،تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلےکی شدت 4اعشاریہ 9 رکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلہ زیرزمین 210کلومیٹر گہرائی میں آیاجس کامرکزہندوکش کاپہاڑی سلسلہ تھا۔زلزلے کے جھٹکے سوات چترال اور گردونواح کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔