24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 11:16
وزیر اعلیٰ سندھ کو 1 ارب 60کروڑ مالیت کا ہیلی کاپٹرخرید نے سے روکدیا گیا
جیو نیوز - اسلام آباد........سپریم کورٹ نے وزیر اعلی سندھ کے لئے ہیلی کاپٹر کی خریداری کے خلاف درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا۔وزیر اعلی سندھ کے لئے ہیلی کاپٹر کی خریداری کے خلاف محمود اختر نقوی نے درخواست دائر کررکھی ہے ۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعلی سندھ کے لئے ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے مالیت سے ہیلی کاپٹر خریدا جارہا ہے ، جس پر عدالت نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے 29 دسمبر تک فریقین سے جواب طلب کرلیا۔