تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 11:16

کراچی کی ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

جیو نیوز - کراچی.......کراچی ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف پولیس کا آپریشن، کارروائی کے دوران آنسو گیس کی شیلنگ سے علاقے میں کشید گی پھیل گئی ۔آج کراچی کی ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف پولیس کی جانب سےآپریشن کیا گیا۔ پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے مارکیٹ کے اطراف میں پتھاروں اور ٹھیلوں کو ہٹانے کا عمل شروع کیا جس پر دوکانداروں نے شدید مزاحمت کی اور پولیس کو کارروائی کر نے سے روکنے کی کوشش کی ۔مزاحمت کے بعد پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوگیا، اس موقع پر پولیس نےمظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ بھی کی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.