24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 11:32
گجرات : پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی ،2 دہشتگرد ہلاک
جیو نیوز - گجرات .....گجرات میں پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی میں2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ہلاک ہونیوالوں میں 3 سال قبل کٹھالہ چوکی پر حملے میں ملوث دہشتگرد مولوی افضل عرف فوجی بھی شامل ہے۔ڈی پی او گجرات رائے اعجاز کے مطابق کارروائی لالا موسٰی کے قریب کی گئی ۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے، جن میں ایک کی شناخت مولوی افضل عرف فوجی کے نام سے ہوئی ہے۔ڈی پی اور کا کہنا ہے کہ مولوی افضل نے 3سال قبل کُٹھالہ چوکی پر حملہ کیا تھااور ہلاک دہشتگرد پولیس لائن سمیت حساس مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔