تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 13:9

شہید پرنسپل کو حملے کے وقت بھی اسکول کے بچوں کی فکر تھی

جیو نیوز - پشاور.......کائنات میں خدا کے بعد رحم کا جذبہ کہیں سب سے زیادہ موجزن ہوتا ہے تووہ ماں کا دل ہوتا ہے اوردرد اپنے کوہویاکسی اورکے بچے کویہ تڑپ اٹھتی ہے اسی ماں کی ایک صورت آرمی پبلک سکول کی پرنسپل طاہرہ قاضی بھی تھیں جس نے پرائے بچوں کی فکرکرتے کرتے جان دے دی۔ 16دسمبرکوجب پشاورکے آرمی پبلک اسکول میں ہرطرف گولیاں چل رہی تھیں تو اسکول کی پرنسپل طاہرہ قاضی بھی اپنی فکرچھوڑکردوسروں کے بچوں کوبچانے میں مگن تھی اورمگن بھی کچھ ایسی کہ اپنے گھرٹیلی فون تک نہیں کیا اوربچوں کوبچاتے ہوئے جان دے دی یوں وہ اپنے بچوں کی زندگی میں ایک ایسا خلاچھوڑگئی جسے اب کوئی پرنہیں کرسکے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.