24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 16:37
ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی متضاد اطلاعات، افواہوں کا بازار گرم !
جیو نیوز - پشاور........کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کی ہلاکت کے حوالے سے مختلف حلقوں میں افواہیں گرم ہیں۔ جن کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔ سینئر اینکر پرسن اور پاک افغان امور کے ماہر سلیم صافی نے بھی کہاہےکہ جن ذرائع سے خبریں سامنے آرہی ہیں وہ مصدقہ نہیں ۔