تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 16:37

صدرکراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ،پتھارےاورٹھیلےہٹادیے

جیو نیوز - کراچی .......کراچی ایمپریس مارکیٹ میں آج پھر پولیس اور انٹی اینکروچمنٹ سیل کی جانب سے پتھاروں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ صدر میں ایمپریس مارکیٹ میں آپریشن کے لئے پولیس اور اینٹی انکروچمنٹ سیل کے اہلکاروں کی بھاری تعداد پہنچی ۔ ایمپریس مارکیٹ کے سامنے لگے پتھارے اور متعدد ٹھیلے کو مسمار کردیا گیا۔ اس موقعے پر دوکانداروں نے پولیس کے خلاف مظاہرہ بھی کیا اور نعرے بازی کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.