تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 16:54

پنجاب کی جیلوں میں سزائے موت کے قیدیوں کیلئے پھانسی گھاٹ تیار

جیو نیوز - لاہور......... پنجاب کی جیلوں میں سزائے موت کے قیدیوں کے لئے پھانسی گھاٹ بھی تیارہوگئےاور جلاد بھی۔ سزائے موت پر عملدرآمد کے لیے قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کےذرائع نےلاہورمیں جیونیوزکوبتایاکہ صوبے کی32 جیلوں میں سزائے موت کے قیدیوں کی کل تعداد6ہزار 544 ہے۔پھانسی گھاٹ تیار اور جلادوں کو بھی ہمہ وقت تیار رہنےکی ہدایات کردی گئیں۔ صدرمملکت58قیدیوں کی رحم کی اپیل مسترد کر چکے ہیں،تاہم آج کسی دہشت گرد کو پھانسی نہیں دی جائےگی،یہ مرحلہ اب پیر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ ان ذرائع کےمطابق پنجاب کی مختلف ماتحت عدالتوں نے 5ہزار48قیدیوں کو سزائے موت کی سزا سنا رکھی ہے جن کی اپیلیں مختلف ہائی کورٹس میں زیرِسماعت ہیں۔ سزائے موت کے 462قیدیوں کی رحم کی اپیلیں صدرِ مملکت کےپاس حتمی فیصلےکی منتظر ہیں، 946 قیدیوں کی اپیلیں سپریم کورٹ میں زیرِسماعت ہیںجبکہ 28 کی اپیلیں وفاقی شرعی عدالت میں ہیں۔ صوبے کی جیلوں میں سزائے موت کے 702خصوصی سیل قائم ہیں جن میں اس وقت چھ ہزار 544 قیدیوں کو رکھا گیاہے، جبکہ جلاد کی خالی آسامیاں فوری پرکرنے کے لئے اخبارات میں اشتہاربھی دے دیا گیاہے۔ سزائے موت کے حق دار دہشت گرد اب پھانسیوں سے بچیں گے نہیں،،تاہم انہیں مرحلہ وار تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.