24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 19:3
سانحہ پشاورکو5 روز گزرنے کے باوجود شہر کی فضا آج بھی سوگوار
جیو نیوز - پشاور........سانحہ پشاورکو5 روز گزرنے کے باوجود آج بھی شہر کی فضا سوگوار رہی، والدین جن کے جگر گوشے اس سانحے کی نذر ہوگئے وہ بلاناغہ آرمی پبلک سکول آتے ہیں اوربچھڑنے والوں کو آنسوئوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں ۔ آرمی پبلک اسکول کے باہرآج پانچویں روز بھی شہید بچوں کو خراج عقیدت پیش کرنے آنے والوں کا تانتا بندھا رہا۔ اسکول کی طرف دیکھ کر ہی ان کو اپنے پیاروں کی یاد ستاتی ہے اور وہ آنکھیں چھلکنے لگتی ہیں۔ شاید انہی آنسوئوں سے دل میں لگی آگ کی تپش کچھ کم ہوتی ہے۔