24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 19:3
وفاق المدارس کے طلبا کا سانحہ پشاور کیخلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ
جیو نیوز - اسلام آباد........وفاق المدارس کے طلبا نے سانحہ پشاور کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔وفاق المدارس کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سانحہ پشاور کی شدید مذمت کی گئی۔مقررین نے حکومت کی جانب سے سزا ئے موت کی بحالی کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر سول سوسائٹی کے نمائندے بھی آ گئے اور مدارس کے طلباء کے ساتھ مظاہرے میں شریک ہوگئے۔ سول سوسائٹی کے نمائندوں نے طالبان اور دہشت گردی کے خلاف نعرے بازی کی۔ سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شہداء پشاور کی یاد میں شمعیں روشن کیں اور شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ دکھ اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔