تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2015
وقت اشاعت: 11:8

ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

جیو نیوز - اسلام آباد......وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت کافیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیاہے۔ ایف آئی اےکی جانب سے پراسیکیوٹرنےذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت کافیصلہ چیلنج کیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ ٹرائل کورٹ نے ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ عجلت میں سنایا اور ضمانت منظور کرنے کے فیصلے میں شواہد کو نظرانداز کیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 18 دسمبر کو منظور کی گئی ضمانت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.