3 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:38
ہم بھی پاکستانی ہیں،مدارس کےطلبہ بھی پاکستانی ہیں،مفتی منیب الرحمان
جیو نیوز - لاہور.........مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ ہم بھی پاکستانی ہیں، مدارس کےطلبہ بھی پاکستانی ہیں، اگر کوئی کہتا ہے کہ 10فیصد مدارس ملوث ہیں تو ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ مفتی منیب الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت جوبھی کام کرتی ہےوہ جبرمیں کرتی ہے،اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائے، ہم حکومت کی مدد کریں گے۔