تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:26

این اے 122 کے بیلٹ پیپر سمیت دیگر سامان کی جانچ مکمل

جیو نیوز - لاہور..........الیکشن ٹربیونل لاہور کے حکم سے این اے 122کے بیلٹ پیپرزسمیت دیگرسامان کی جانچ پڑتال کیلئے قائم کمیشن نے تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔ کمیشن اپنی رپورٹ اگلے ہفتے ٹربیونل کو پیش کر دے گا۔ ذرائع کے مطابق دوبارہ گنتی سے اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کی برتری میں 135ووٹوں کااضافہ ہو گیا ہے۔ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122میں قومی اسمبلی کے اسپیکرسردارایاز صادق نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو 8ہزار 872ووٹوں سے شکست دی تھی۔ عمران خان کی استدعا پر الیکشن ٹربیونل نے بیلٹ پیپروں کی دوبارہ گنتی کیلئے خصوصی کمیشن قائم کیا۔ جس نے دونوں امیدواروں کے نمائندوں کی موجودگی میں انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال مکمل کر لی۔ ذرائع کے مطابق پہلے سردارایاز صادق کی 8ہزار872کی برتری تھی جو 135 کے اضافے کے ساتھ ا ب 9ہزار7ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.