تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:50

غلط بات ہوئی تو حکومت مدارس کے ساتھ ہو گی، حمزہ شہباز

جیو نیوز - لاہور........مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اگرمدارس کےخلاف کوئی غلط بات کرے گاتوحکومت ان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ تاہم اگرکسی مدرسے سے غلط کام ہوگاتو پھر علماء کو حکومت کے ساتھ کھڑاہوناہوگا۔ لاہور میں صوبائی سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اپنے خطاب میں مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ دینی مدارس تعلیم کی جگہ ہیں ان کے خلاف کسی قسم کی یک طرفہ بیان بازی نہیں ہونی چاہئے، دہشت گردی کے خلاف جنگ، پاک فوج کی نہیں، ہم سب کی جنگ ہے، دہشت گردی کا کینسر ختم کر کے ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ سیرت کانفرنس سے خطاب میں دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت کی رٹ دن بدن کمزور ہو رہی ہے، جس معاشرے میں انصآف نہ ملے وہ جنگل کا معاشرہ ہوتا ہے۔ سیرت کانفرنس میں سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے بہترین کتب تحریر کرنے والے افراد میں سرٹیفکیٹس اور اسناد تقسیم کی گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.