3 جنوری 2015
وقت اشاعت: 21:35
بھارتی فورسزکی ظفروال سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ
جیو نیوز - راولپنڈی........بھارتی بارڈرسیکیورٹی فورسز نے ایک بارپھر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری،ظفروال سیکٹر پربلااشتعال فائرنگ کی ہے ،بھارتی فورسزکی جانب سے سویلین آبادی کونشانہ بنایا جا رہا ہے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب رینجرز نے بھارتی بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری کا مؤثرجواب دیا ہے۔ مؤثر کارروائی سے بھارتی فوج کے بھاری نقصان کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔واضح رہے کہ 3روز قبل بھارت نے دو پاکستانی رینجرز کے جوانوں کو دھوکے سے بلا کر فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔مذکورہ واقعے سے قبل اور اس کے بعد بھی بھارت کی جانب سے روزانہ بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔