4 جنوری 2015
وقت اشاعت: 5:23
جمرود کے علاقے شاکس میں کرفیو نافذ ، سرچ آپریشن جاری
جیو نیوز - جمرود ........خیبر ایجنسی کے تحصیل جمرود میں سیکورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل جمرود کے علاقہ شاکس میں سیکورٹی فورسز نے غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کی ہے۔ سیکورٹی فورسز نے مساجد سے اعلانات کئے کہ مقامی لوگ گھروں سے نہ نکلے۔ کرفیو کے اعلان کے بعد فورسز نے علاقے مین شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔