4 جنوری 2015
وقت اشاعت: 13:42
امین فہیم کی آصف زرداری سے ملاقات، تحفظات سے آگاہ کیا
جیو نیوز - کراچی........پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر مخدوم امین فہیم نے پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے مخدوم امین فہیم نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کے تحفظات پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں صوبائی وزیر مخدوم جمیل الزماں بھی شریک ہوئے۔تحفظات سے آگاہ کرنے پر آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اور نائب صدر شیری رحمان کو بھی بلالیا۔ ذرائع نےبتایا کہ امین فہیم سے ملاقات میں اختلاف دور کرنے کے ساتھ ملک کی سیاسی صورتحال اور پیپلزپارٹی سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی ۔ امین فہیم نے درخواست کی ہے کہ ہالہ میں ان کے والد مخدوم طالب المولا کے نام سے میڈیکل یونیورسٹی قائم کی جائے۔