تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:27

لاہور: جشن میلاد النبی ﷺ کا مرکزی جلوس ریلوے اسٹیشن سے نکالا گیا

جیو نیوز - لاہور........لاہور میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر مرکزی جلوس ریلوے اسٹیشن سے نکالا گیا جس میں رنگا رنگ آئٹمز پیش کئے گئے۔ مرکزی جلوس کا اہتمام مرکزی کمیٹی تقریبات جشن عیدمیلادالنبی نے کیا تھا جس کے مہمان خصوصی سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ، جسٹس ر منیر احمد مغل، کمیٹی کے بانی چیئرمین ملک آفتاب ربانی تھے۔ مہمانوں کو قومی رضا کاروں نے سلامی پیش کی۔اس موقع پر گھوڑوں نے رقص کیا، بینڈ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، جوڈو کراٹے کے مظاہرے کئے گئے، دو ننھے بچوں کا فن بھی قابل دید تھا، رسہ کشی کی گئی، باکسنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔ایک شخص نے سر کے بالوں کے ساتھ دو نوجوانوں کو اٹھا لیا جبکہ ایک شخص کے اوپر سے گاڑی بھی گزاری گئی۔تقریب کے اختتام پر جلوس روانہ ہوا جو برانڈرتھ روڈ، سرکلر روڈ سے ہوتا ہوا داتا دربار پر ختم ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.