5 جنوری 2015
وقت اشاعت: 1:31
کراچی: کورنگی اور مہران ٹاؤن میں 2 افراد نے خودکشی کرلی
جیو نیوز - کراچی......کراچی کے علاقے کورنگی اور مہران ٹاؤن میں 2 افراد نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کورنگی ڈھائی نمبر اور مہران ٹائون سے 2 لاشیں ملی ہیں ،جن کی شناخت 18 سالہ نصیر اور 35سالہ سلمان کے نام سے ہوئی،دونوں افراد نے پھندا لگاکر خودکشی ہے،لاشوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر ضابطے کی کارروائی کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا جائے گا۔ پولیس کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں واقعات خودکشی ثابت ہوئے ہیں جو کہ تنازع کے باعث پیش آئے ہیں،واقعات کے مختلف پہلوئوں سے تفتیش جاری ہے۔