5 جنوری 2015
وقت اشاعت: 6:54
کوئٹہ :ہزارہ ٹاون میں مکان میں گیس کااخراج2افراد جاں بحق
جیو نیوز - کوئٹہ .......کوئٹہ میں مکان میں گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ ہزارہ ٹاؤن میں پیش آیا اور گھر کے ایک کمرے میں موجود افراد گیس ہیٹرچلتا چھوڑکر سو گئے۔کمرے میں گیس بھرنے کے باعث سوئے ہوئے دو سگے بھائی دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے ۔لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے بولان میڈیکل کمپلکس اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔