5 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:27
پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت بڑھنے کا امکان
جیو نیوز - اسلام آباد.......محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھندکی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ملک کے بالائی علاقےان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔پنجاب کے بالائی علاقوں میں صبح کے اوقات میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان، کوئٹہ اور ژوب میں ہلکی بارش کے ساتھ پہاڑی علاقوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔گذشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت پارہ چنار میں منفی سات ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔