تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:53

ڈیرہ اسماعیل خان :دیرینہ دشمنی پر فائرنگ ،پولیس اہلکار قتل

جیو نیوز - ڈیرہ اسماعیل خان .........ڈیرہ اسماعیل خان میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا۔ فائرنگ کا واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تھانہ پنجالا کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس کانسٹبل سلیمان آبائی گاؤں رحمانی سے ڈیرہ اسماعیل خان آرہے تھے کٹہ خیل کے مقام پر ان کے مخالفین نے ان پر فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے سے کانسٹیبل سلیمان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.