تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جنوری 2015
وقت اشاعت: 12:3

بھٹو کی سالگرہ پرفوجی عدالتوں کابل منظورنہ کرایاجائے، پیپلزپارٹی

جیو نیوز - اسلام آباد.........پیپلزپارٹی کی پارلیمانی کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ آج ذوالفقار بھٹو کی سالگرہ ہے لہٰذا آج فوجی عدالتوں کےقیام کابل منظورنہ کرایا جائے۔ پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے خورشید شاہ اوراعتزاز احسن کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خورشید شاہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت سے اس حوالے سے مطالبہ کریں گے۔اجلاس میں سینیٹر اعتزاز احسن کی جانب سے فوجی عدالتوں کے قیام پر بریفنگ دی گئی جبکہ سینیٹر رضا ربانی، تاج حیدر، نفیسہ شاہ نے فوجی عدالتوں کے خلاف دلائل دیئے ۔اعتزاز احسن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جانتا ہوں مگر فوجی عدالتوں کے قیام کا مشکل فیصلہ کیا۔پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اس بل کو بھاری دل کے ساتھ قبول کر رہی ہے، کسی بھی جمہوری کارکن کیلئےفوجی عدالتوں کاقیام ایک تکلیف دہ مرحلہ ہے،حکومت سے کہیں گے کہ آج کے دن ووٹنگ نہ کرائی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.