5 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:16
آصف زرداری نے 2 ہائیڈرو پاور منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا
جیو نیوز - سکھر........سابق صدر آصف علی زرداری نے روہڑی اور نارا ہائیڈروپاور پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ دونوں منصوبوں سے مجموعی طور پر 24 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے سکھر کے علاقے روہڑی میں ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھا، منصوبے پر 3 کروڑ 64 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی، اور 9 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی جبکہ دوسرا سنگ بنیاد نارا ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا رکھا، جس پر 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ منصوبے کی تکمیل سے 15 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھی موجود تھیں۔