5 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:6
مری کے جنگل میں آگ لگ گئی، سیکڑوں درخت جل گئے
جیو نیوز - مری........مری کے جنگل میں آگ لگنے سے سیکڑوں چھوٹے بڑے درخت جل گئے۔مری کی جھیکا گلی کے جنگل میں لگنے والی آگ دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی اور سیکڑوں درختوں کا جلا ڈالا۔ جنگل میں آگ اب بھی تیزی سے پھیل رہی ہے اورمحکمہ جنگلا ت نے آگ پر قابوپا نے کے لیے اب تک کوئی اقدام نہیں کیا۔ مری کے جنگل میں آگ لگنے کے واقعات آئے دن رونما ہورہے ہیں۔ محکمہ جنگلات کے مطابق طویل خشک سا لی کی وجہ سے جنگلا ت میں آگ لگ رہی ہے۔