تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:6

پنجاب میں تعلیمی ادارے 12 جنوری سے کھل جائیں گے،زعیم قادری

جیو نیوز - لاہور.....پنجاب میں تعلیمی ادارے 12 جنوری پیر سے کھل جائیں گے۔ ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدائت پر پنجاب بھر میں تمام تعلیمی اداروں کو سیکیورٹی انتظامات جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں ،،سیکیورٹی انتظامات مکمل نہ کرنے والےاداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،اس لئے 12 جنوری سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔پنجاب میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر چار جنوری سے بڑھا کر 12 جنوری تک کر دی گئی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.