تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جنوری 2015
وقت اشاعت: 22:31

مدارس نشانہ بن رہےہیں،ووٹ نہیں دےسکتے،مولانافضل الرحمان

جیو نیوز - اسلام آباد.....جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 21ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر انہیں بے خبر رکھا گیا ہے اس لیے ابھی آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دے سکتے۔ مولانا فضل الرحمان نےجمعیت علما اسلام ف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعدنیوز کانفرنس میں کہا کہ اے پی سی میں فوجی عدالتوں کے قیام کو ناگزیر قرار دیا گیا تو ہم نے یہ فیصلہ تسلیم کیا،مگر آئینی ترمیم پرحکومت نےہمیں اعتماد میں نہیں لیا، آئینی ترمیم کے لیے جلد بازی نہ کی جائے ۔جس پوزیشن میں یہ قانون لایا جارہا ہے اس پر توہم ووٹ نہیں دے سکتے اور صرف یہ نہیں کہ اسمبلی میں آپ نے لوگوں کے پاس جاجاکر کنونس کرلیا اور کچھ پارٹیاں آپ سے متفق ہوجائیں گی ،باہر ہنگامہ کھڑا ہوجائے گا ،ملک اس کو مسترد کردے گا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم ایسا قانون نہیں چاہتے جس سے کچھ لوگ محفوظ اور کچھ عدم تحفظ کا شکار ہوجائیں۔مذہبی اداروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو پھر یہ متنازع ہوجاتا ہے۔تمام مذہبی ادارےآج ملک کی پشت پر ہیں،فوج کی پشت پر ہیں،قوم کی پشت پر ہیں،حکومت کی پشت پر ہیں جب وہ آپ کے ساتھ تعاون کرنا چاہتے ہیں آپ ان کو تصادم کی طرف کیوں لے جارہے ہیں۔حکومت کا یہ دعویٰ درست نہیں کہ ان کے کہنے پر مجوزہ ترمیم کے مسودے میں کوئی لفظ تبدیل کیا گیا ہے ، اکیسویں آئینی ترمیم کے لیے ان کی جماعت نے تجاویز تیار کی ہیں جو رابطہ کرنے پر حکومت کو پیش کی جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.