6 جنوری 2015
وقت اشاعت: 6:47
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں موسم سرد اور خشک
جیو نیوز - کوئٹہ .......... بلوچستان کے اکثر و بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ، وادی زیارت، قلات، دالبندین، نوکنڈی، خضدار، پنجگور اور ژوب سمیت صوبے کے دیگر بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے شمالی علاقوں میں موسم ایسے ہی سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔