6 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:56
قومی اسمبلی میں اکیسویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری مکمل
جیو نیوز - اسلام آباد.......قومی اسمبلی میں اکیسویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری مکمل ہو گئی۔ دو تہائی سے زائد ارکان نے شقوں کی منظوری دے دی ۔ شق ایک میں جماعت اسلامی کی ترمیم مسترد کردی گئی۔بل پررائے شماری کا عمل جاری ہے۔ جے یو آئی ف اور جماعت اسلامی کے ارکان غیر حاضر ہیں۔حکومت نے آرمی ایکٹ کی شق 2 میں ترامیم جمع کرا دیں ۔ نئی شق کے تحت ایکٹ میں شامل دفعات دوسرے قوانین سے متاثر نہیں ہوں گی۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں اظہا رخیال کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی جماعتوں کے خلاف کوئی قانون نہیں بن رہا، صرف دہشت گردوں کے خلاف اقدامات ہوں گے ۔