تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:38

سپریم کورٹ:سلمان اقبال اور مبشر لقمان کی معافی مسترد، فرد جرم عائد

جیو نیوز - اسلام آباد........بغیر ثبوت الزام لگاؤ، پگڑیاں اچھالو، اپنی گفتگو میں اللہ، قرآن اور پاکستان کا نام استعمال کرو اور جب عدالت ثبوت مانگے تو پیر پڑ جاؤ اور معافیاں مانگو، ایسا ہوا سپریم کورٹ میں جب توہین عدالت کیس میں اے آر وائی کے مالک سلمان اقبال اور اینکر مبشر لقمان سے الزامات کے ثبوت مانگے گئے تو ملزموں نے معافی مانگ لی ، عدالت نے کہا یہ غیر مشروط معافی نامہ نہیں ہے ،عدالت نے معافی مسترد کر تے ہوئے فردِ جرم عائد کر دی۔ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال اور اینکر مبشر لقمان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی ۔ سپریم کورٹ نے دونوں ملزمان سلمان اقبال اور مبشر لقمان کی معافی مسترد کر تے ہوئے قرار دیا کہ جمع کرایا گیا معافی نامہ غیر مشروط نہیں اور فرد جرم عائد کر دی۔جسٹس اعجاز افضل نے دونوں ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی۔ فرد جرم کے مطابق مبشر لقمان اور سلمان اقبال نے اپنے پروگرام میں سپریم کورٹ کے ایک جج کی تضحیک کی اور یہ جان بوجھ کر کیا گیا، دونوں ملزمان کے خلاف آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ سلمان اقبال اور مبشر لقمان نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے معافی مانگ لی جسے عدالت نے مستردکردیا، دونوں ملزمان نے عدالت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ایک ہفتے میں فرد جرم پر تحریری جواب جمع کرائیں گے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو کیس میں پراسیکیوٹر مقرر کرتے ہوئے گواہوں کے نام دو ہفتوں میں دینے کی ہدایت کر دی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.