تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:7

آصف زرداری کی جمعرات کو لاہور آمد متوقع،کئی روزقیام کا امکان

جیو نیوز - لاہور.......سابق صدر آصف علی زرداری کی جمعرات کو لاہور آمد متوقع ہے ۔ آصف علی زرداری کا بلاول ہاوس لاہور میں ایک ہفتے سے زائد قیام کا امکان ہے۔پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق سابق صدر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری 8 جنوری کو لاہور آئیں گے۔ بلاول ہائوس لاہور میں اپنے قیام کے دوران آصف علی زرداری پنجاب میں پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے مختلف پارٹی اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔آصف زرداری 11 جنوری کو سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دعوت ولیمہ کی تقریب بلاول ہائوس لاہور میں ہی ہوگی ۔دعوت ناموں کے مطابق آصف زرداری تقریب کے میزبان ہوں گے۔‬*******

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.