تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جنوری 2015
وقت اشاعت: 21:33

عمران کےالزامات کو شرائط مان لیں، جوڈیشل کمیشن بنادیں گے، احسن اقبال

جیو نیوز - اسلام آباد......احسن اقبال کہتے ہیں کہ عمران خان اگر دھاندلی کے الزامات ٹرمز آف ریفرنس بن جائیں تو جوڈیشل کمیشن قائم کرنے پر تیار ہیں ، عمران خان کے وکیل نے کہا کہ حکومت کو جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر آئین یاد آجاتا ہے ۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں کہا کہ عمران خان دھاندلی کے جو الزامات لگاتے رہے اسے ٹرمز آف ریفرنس بنادیا جائے تو 24گھنٹوں میں جوڈیشل کمیشن قائم کردیں گے۔عمران خان کے وکیل احمد اویس نے کہا کہ حکومت کوجوڈیشل کمیشن قائم کرنےکےلیےآئین اورقانون یادآرہاہے،حکومت کو جو اچھا لگتا ہے وہ آئینی ہوتا ہے جو برا لگتا ہے وہ غیر آئینی ہوتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.