7 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:50
گجرانوالہ سیشن عدالت کے باہر قتل کا ملزم فائرنگ سے ہلاک
جیو نیوز - گجرانوالہ......گجرانوالہ سیشن عدالت کے باہر قتل کے ملزم کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا ۔ پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق تھانہ لدھے والا وڑائچ کے علاقے میں ڈیڑھ سال پہلے تین افراد کو قتل کیا گیاتھا ۔ ایڈیشنل سیشن جج مزمل موسیٰ کی عدالت میں زیر سماعت اس کیس میں ملزم سابق یوسی ناظم راشد ضمانت پر رہا تھا ۔ آج پیشی کے بعد راشد عدالت سے باہر نکلا تو مقدمے کے مدعی بلال نے فائرنگ کر دی جس سے راشد اور اس کا محافظ ظہور زخمی ہوگئے ۔ راشد اسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا جبکہ ظہور کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔ فائرنگ کرنے والے کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ سی پی او گوجرانوالہ کے مطابق سیشن کورٹ میں فائرنگ کاواقعہ اہلکاروں کی غفلت کے باعث پیش آیا جن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔