7 جنوری 2015
وقت اشاعت: 11:15
فیصل آباد: گھریلو ملازمائوں پر تشدد کرنے والے میاں بیوی گرفتار
جیو نیوز - فیصل آباد.......... فیصل آباد میں کم عمر گھریلو ملازمائوں پر تشدد کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں گھریلو مالکان نے کم عمر ملازمائوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں ایک 12 سالہ ملازمہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی تھی جبکہ ایک بچی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔ ذرائع کے مطابق میاں بیوی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔