تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2015
وقت اشاعت: 12:37

شفقت حسین کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا ہے، وزیر داخلہ

جیو نیوز - اسلام آباد......... وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ حکومت نے شفقت حسین کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا ہے کیونکہ اس کی کم عمری کا معاملہ طے کرنا ہے، اس کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا جبکہ باقی پھانسیوں پر تیزی سے عملدرآمد ہوگا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے درخواست کی کہ میڈیا دہشت گردوں کی خبروں اور نقطہ نظر کا بلیک آئوٹ کرے، میڈیادہشت گردوں کابلیک آؤٹ کریگاتووہ اپنی موت آپ مرجائیں گے۔ چودھری نثار نے کہا کہ عمران خان شادی کااعلان کریں پھرمبارکبادبھی دوں گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.